امریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے
امریکی شہری ایک غیر ملک کے لیے جاسوسی کرتا دھر لیا گیا، تفتیش کا دائرہ بڑھا کر تحقیقات تیز کر دی گئیں۔
امریکی محکمہ انصاف نے وفاقی حساس ادارے کے لیے کام کرنے والے ایک سابقہ ٹھیکیدار کو حساس و خفیہ معلومات کے ساتھ چھیڑ چھار کرنے اور بیرون ملک بیچنے پر دھر لیا ہے۔ میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 50 سالہ ابراہم تیکلو لیما نامی ایک سابق ٹھیکیدار انتہائی حساس و خفیہ معلومات چرا کر غیرملکی ایجنٹوں کو بیچتا تھا۔ بیان میں اس ملک کا نام نہیں دیا گیا کہ جسے معلومات بیچی جاتی تھیں البتہ شہری کے دوہری شہریت کی معلومات کو عیاں کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ابراہم خفیہ معلومات کو حساس دستاویزات سے نقل کرتا اور ان سے خفیہ و حساس کی نشاندہی کو ختم کرکے باآسانی دفتر سے چوری کر کے گھر لے جاتا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق معلومات کو بیرون ملک منتقل کرنے کے لیے بھی ابراہم ایک الگ آن لائن اپلیکیشن ...