کائنات کے راز جاننے میں ایک اور اہم کامیابی
انسان کائنات کی ایکسرے شبیہ بنانے میں کامیاب ہو گیا!
روس اور جرمنی کے خلائی تحقیق کے ماہرین نے کائنات کی پہلی ایکسرے تصویر بنا لی ہے جسے باقائدہ طور پر جاری بھی کر دیا گیا ہے۔ ایکسرے شبیہ ’ای روسیٹا‘ نامی ایکسرے خلائی دوربین سے بنائی گئی ہے، جس میں دس لاکھ سے زیادہ فلکی اجسام کو ایکسرے شعاعیں خارج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ای روسیٹا کو 2019 میں خلاء میں ’’اسپیکٹرم روئنتجن گیما‘‘ (ایس آر جی) کے اہممنصوبے کے تحت بھیجا گیا تھا۔ جس کا مقصد ’’تاریک توانائی‘‘ پر تحقیق کرنا ہے، اور مختلف اجرامِ فلکی سے خارج ہونے والی ایکسرے شعاعوں کا مشاہدہ کرنا ہے۔
اگرچہ ایکسریے شعاعیں بھی برقی مقناطیسی (الیکٹرو میگنیٹک) شعاعیں ہوتی ہیں تاہم ان کی توانائی بہت زیادہ ہوتی ہے اور انہیں انسانی آنکھ سے دیکھا بھی نہیں جا سکتا۔ سورج سے دیگر کئی اقسام کی شعاعوں کے ساتھ ایکسرے شعاعیں بھی خارج ہوتی ہیں جنہی...