Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

خلائی تحقیق

خلاء میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے خلائی فوج ناگزیر: امریکی خلائی فوج کے سربراہ نے طلباء سے خطاب میں عزائم عیاں کر دیے

خلاء میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے خلائی فوج ناگزیر: امریکی خلائی فوج کے سربراہ نے طلباء سے خطاب میں عزائم عیاں کر دیے

خلائی تحقیق, سیاست
امریکہ نے واضح طور پر خلاء کو بھی اسلحے کی دوڑ میں شامل کرنے کا عندیا دے دیا ہے، امریکی خلائی فوج کے سربراہ نے دفاعی جامعہ میں طلباء سے گفتگو میں کہا ہے کہ زمین سے خلاء کے درمیان نجی سرمایہ کاروں کو تحفظ دینا آئندہ کچھ سالوں میں ناگزیر ہو جائے گا، اور ایسے میں امریکی خلائی فوج ایک کھرب ڈالر کی اس صنعت کو محفوظ رکھنے کے لیے سب سے کارآمد ہو گی۔ طلباء سے گفتگو میں امریکی جنرل جان ریمنڈ کا کہنا تھا کہ روس اور چین کے عزائم کے خلاف آج نہیں تو آئندہ دس سالوں میں چاند تک خلاء کا تحفظ اور امن کو قائم رکھنے کے لیے امریکی خلائی فوج کا بڑااہم کردار ہو گا۔ خصوصی خطاب میں امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ اب امریکی توجہ اس پر مبذول ہے کہ کیسے دیگر افواج کی طرح امریکہ خلائی فوج میں بھی برتری قائم کرے۔ چین اور روس ہماری اس برتری کو للکار رہے ہیں جو ہمیں قبول نہیں۔ عسکری قوت کے دیگر شعبے کیسے خلائی فوج ک...
روس نے خلا ميں سيٹیلائٹ شکن ہتھيار کا تجربہ کيا، امريکہ اور برطانیہ کا مشترکہ الزام

روس نے خلا ميں سيٹیلائٹ شکن ہتھيار کا تجربہ کيا، امريکہ اور برطانیہ کا مشترکہ الزام

England, news, Science, Technology, United States of America, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, امریکہ, تحقیق, خلائی تحقیق
روس نے خلا ميں سيٹیلائٹ شکن ہتھياروں کا تجربہ کيا ہے۔ امريکہ اور برطانیہ کی جانب سے روس پر مشترکہ طور پرالزام عائد کیا گیا ہے جبکہ روس کی طرف سے ابھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امريکہ نے روس پر خلا ميں سيٹیلائٹ شکن ميزائل دفاعی نظام کا تجربہ کرنے کا الزام لگايا ہے۔ يو ايس اسپيس کمانڈ کے مطابق يہ تجربہ پندرہ جولائی کو کيا گيا۔ ساتھ ہی يہ بھی کہا گيا ہے کہ يہ پيشرفت يہ ثابت کرتی ہے کہ امريکا کو روس سے حقيقی خطرہ ہے، جو مسلسل بڑھ رہا ہے۔ لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ برطانیہ نے بھی روس پر خلا میں ہتھیاروں کے تجربے کا الزام عائد کیا ہے اور یہ بیان برطانوی حکومت کی جانب سے روس سے ممکنہ خطرات کو مناسب طور پر نہ بھانپنے کی انکوائری رپورٹ کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ جوہری ہتھياروں کی تلفی کے امريکی مذاکرات کار مارشل بلنگسليا نے اسے ناقابل قبول قرار ديا ہے۔ فوری طور پر اس پر ...
چین کا مریخ کے لیے پہلا آزاد تحقیقاتی مشن خلا میں روانہ ہو گیا

چین کا مریخ کے لیے پہلا آزاد تحقیقاتی مشن خلا میں روانہ ہو گیا

China, news, Science & Tech, Technology, Urdu, اردو نیوز, تحقیق, چین, خلائی تحقیق
چین نے مریخ کے لیےاپنا پہلا آزاد تحقیقاتی مشن خلا میں روانہ کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق یہ چین کا کسی بھی دوسرے سیارے پر بغیر پائلٹ کے پہلا مشن ہے۔ چین کا پہلا تحقیقاتی مشن ’تیان وین ون‘ مریخ پر چین کے صوبے ہینان کے جنوب میں واقع جزیرے میں وین چانگ اسپیس لاؤنچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق چین کا یہ تحقیقاتی مشن ممکنہ طور پر اگلے سال فروری میں مریخ میں داخل ہوگا۔ جہاں وہ مریخ سے اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے 90 روز کے لیے روور تعینات کرنے کی کوشش کرے گا اور اگر تیان وین ون کامیاب ہوجاتا ہے تو چین اپنے ابتدائی مشن میں ہی مدار، اور مریخ پرروور تعینات کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔ ...
کائنات کے راز جاننے میں ایک اور اہم کامیابی

کائنات کے راز جاننے میں ایک اور اہم کامیابی

خلائی تحقیق, روس, علوم و فنون, فن/ٹیکنالوجی, معلومات عامہ
انسان کائنات کی ایکسرے شبیہ بنانے میں کامیاب ہو گیا! روس اور جرمنی کے خلائی تحقیق کے ماہرین نے کائنات کی پہلی ایکسرے تصویر بنا لی ہے جسے باقائدہ طور پر جاری بھی کر دیا گیا ہے۔ ایکسرے شبیہ ’ای روسیٹا‘ نامی ایکسرے خلائی دوربین سے بنائی گئی ہے، جس میں دس لاکھ سے زیادہ فلکی اجسام کو ایکسرے شعاعیں خارج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ای روسیٹا کو 2019 میں خلاء میں ’’اسپیکٹرم روئنتجن گیما‘‘ (ایس آر جی) کے اہممنصوبے کے تحت بھیجا گیا تھا۔ جس کا مقصد ’’تاریک توانائی‘‘ پر تحقیق کرنا ہے، اور مختلف اجرامِ فلکی سے خارج ہونے والی ایکسرے شعاعوں کا مشاہدہ کرنا ہے۔ اگرچہ ایکسریے شعاعیں بھی برقی مقناطیسی (الیکٹرو میگنیٹک) شعاعیں ہوتی ہیں تاہم ان کی توانائی بہت زیادہ ہوتی ہے اور انہیں انسانی آنکھ سے دیکھا بھی نہیں جا سکتا۔ سورج سے دیگر کئی اقسام کی شعاعوں کے ساتھ ایکسرے شعاعیں بھی خارج ہوتی ہیں جنہ...
متحدہ عرب امارات کا مریخ پہ تحقیق کے لیے خلائی منصوبہ پرواز کے لیے تیار

متحدہ عرب امارات کا مریخ پہ تحقیق کے لیے خلائی منصوبہ پرواز کے لیے تیار

Uncategorized, خلائی تحقیق, متحدہ عرب امارات
مسلم دنیا سے نظام شمسی کے دیگر سیاروں پر تحقیق کے لیے پہلا خلائی جہاز آئندہ چند ہفتوں میں پرواز کر جائے گا۔ مریخ پر جانے والا یہ پہلا عرب خلائی منصوبہ ہو گا۔ منصوبے کو "الامل" کا نام دیا گیا ہے، جو چودہ جولائی کو جاپانی جزیرے تاناگشیما سے پرواز کرے گا۔ منصوبے کی سربراہ سارہ الامیری کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں خلائی جہاز میں ایندھن بھرنے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ https://www.youtube.com/watch?v=a-jBGjEq86o اگرچہ متحدہ عرب امارات سے خلائی سفر کی روایت موجود ہے اور اس سے قبل متحدہ عرب ریاست کا ایک مصنوعی سیارہ اپنے ایک خلاباز کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرجا چکا ہے۔ تاہم "الامل" زمین کے مدار سے نکل کر دیگر سیاروں کی تحقیق پر جانے والا پہلا منصوبہ ہوگا۔ محمد بن راشد مرکز برائے خلائی تحقیق، متحدہ عرب امارات عرب دنیا سے اس سے قبل سعودی شہزادے سلطان بن سلمان آلسعود بھ...

Contact Us