Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

کائنات کے راز جاننے میں ایک اور اہم کامیابی

انسان کائنات کی ایکسرے شبیہ بنانے میں کامیاب ہو گیا!

روس اور جرمنی کے خلائی تحقیق کے ماہرین نے کائنات کی پہلی ایکسرے تصویر بنا لی ہے جسے باقائدہ طور پر جاری بھی کر دیا گیا ہے۔ ایکسرے شبیہ ’ای روسیٹا‘ نامی ایکسرے خلائی دوربین سے بنائی گئی ہے، جس میں دس لاکھ سے زیادہ فلکی اجسام کو ایکسرے شعاعیں خارج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ای روسیٹا کو 2019 میں خلاء میں ’’اسپیکٹرم روئنتجن گیما‘‘ (ایس آر جی) کے اہممنصوبے کے تحت بھیجا گیا تھا۔ جس کا مقصد ’’تاریک توانائی‘‘ پر تحقیق کرنا ہے، اور مختلف اجرامِ فلکی سے خارج ہونے والی ایکسرے شعاعوں کا مشاہدہ کرنا ہے۔

اگرچہ ایکسریے شعاعیں بھی برقی مقناطیسی (الیکٹرو میگنیٹک) شعاعیں ہوتی ہیں تاہم ان کی توانائی بہت زیادہ ہوتی ہے اور انہیں انسانی آنکھ سے دیکھا بھی نہیں جا سکتا۔ سورج سے دیگر کئی اقسام کی شعاعوں کے ساتھ ایکسرے شعاعیں بھی خارج ہوتی ہیں جنہیں زمینی فضاء کا حفاظتی غلاف اوزون ہم تک پہنچنے سے روک لیتا ہے اور ہم ان شعاعوں کی ہلاکت خیزی سے محفوظ رہتے ہیں۔

طبّی تشخیص میں ایکسریز کا استعمال گزشتہ ایک صدی سے جاری ہے جو آج ایک معمول کی بات ہے۔ تاہم بہت زیادہ ایکسرے کروانے کا نتیجہ بھی کینسر کی شکل میں ظاہر ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ جب بلیک ہول اپنے ارد گرد کے مادّے کو ’’ہڑپ‘‘ کرتے ہیں تو اس سے بھی زبردست ایکسرے شعاعیں خارج ہوتی ہیں جنہیں سائنسدانوں نے بلیک ہول میں گرتے ہوئے مادّے کی ’’آخری چیخ‘‘ کا نام دیا ہے۔

ماہرین کی جانب سے تصویر میں ایسے ہی کئی ستارے اور بلیک ہولز دیکھے جاسکتے ہیں جنہیں انسانی آنکھ کےلیے قابلِ مشاہدہ بنانے کی غرض سے الگ الگ رنگ دیئے گئے ہیں۔

کائنات کی اس پہلی ایکسرے تصویر میں دس لاکھ سے زائد فلکیاتی اجسام کو ایکسرے شعاعیں خارج کرتے دیکھا جاسکتا

منصوبے کی انتظامہ نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کائنات کے ایکسرے کا منصوبہ، ای روسیٹا چار سال پر محیط ہے جو 2023 میں مکمل ہوگا۔ تاہم جاری کردہ تصویر صرف 6 ماہ میں کیے گئے معائنے کا نتیجہ ہے۔ منصوبے کا مقصد نہ صرف کہکشاؤں کے مرکزوں میں موجود عظیم اجسام خصوصاً بلیک ہول کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ ایسی ہزاروں کہکشاؤں، جھرمٹوں کا باریک بینی سے جائزہ بھی لینا ہے جنہیں کائنات کی سب سے کمزور قوت ’’کششِ ثقل‘‘ نے بڑی مضبوطی سے آپس میں باندھ رکھا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کہکشانی جھرمٹوں کی ساخت اور ان میں حرکت سے متعلق تفصیل سے جان کر ہم اس قابل ہوسکیں گے کہ ’’تاریک توانائی‘‘ کے بارے میں بھی کچھ بتا سکیں، جسے ایک ایسی ’’پراسرار‘‘ توانائی بھی قرار دیا جاتا ہے جو کائناتی پھیلاؤ کی رفتار میں اضافے کی وجہ بن رہی ہے۔

ای روسیٹا کا 6 ماہ میں ایکسرے شعاعوں کی مدد سے کیا جانے والا کائنات کا مشاہدہ پچھلے 60 سال کے دوران فلکیات میں کیے گئے تمام مشاہدات سے دُگنا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

12 + 13 =

Contact Us