
متحدہ عرب امارات کا خلاء کے لیے اگلے منصوبے کا اعلان: خلاء بازوں کی ٹیم کیلئے پہلی عرب مسلم خاتون کا بھی انتخاب
متحدہ عرب امارات نے خلاء میں اپنے اگلے منصوبے کے لیے ایک خاتون اور ایک مرد کا انتخاب کر لیا ہے جنہیں بنیادی تربیت کے لیے ناسا بھیجا جائے گا۔ نورا المطروشی اور محمد الملا کے ناموں کا اعلان وزیراعظم محمد بن راشد المخطوم نے کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر 4000 افراد نے شمولیت کے لیے درخواست دی، جن میں سے 14 نوجوانوں، 9 مردوں اور 5 خواتین کا نام نکالا گیا اور پھر ان 14 میں سے دو کا انتخاب ہوا۔
https://twitter.com/HHShkMohd/status/1380821550304223234?s=20
بی بی متروشی ایک مقامی جامعہ کے شعبہ انجینئرنگ سے فارغ التحصیل ہیں اور حساب میں نمایاں کارکردگی دکھا چکی ہیں۔ اگر مطروشی ناسا سے تربیت مکمل کرنے میں کامیاب رہتی ہیں تو خلاء میں جانے والی پہلی عرب خاتون ہوں گی۔
دوسری طرف محمد الملا پیشے سے پائلٹ ہیں اور ہوائی شعبے میں اچھی شہرت کے حامل ہیں، الملا نوجوان پائلٹوں کو تربیت ب...