کورونا وباء بھی استعماری ممالک کو فوجی اخراجات میں اضافے سے روک نہ سکی: امریکہ، برطانیہ، ہندوستان کے اخراجات میں 1988 کے بعد حد درجہ اضافہ، سعودی عرب، روس، چین میں کمی
ایک نئی تحقیق کے مطابق گزشتہ سال مغربی طاقتوں نے اپنے عسکری اخراجات میں 1988 سے لے کر اب تک کی سطح کا سب سے بڑا اضافہ کیا ہے۔ اگرچہ 2020 میں وبائی مرض پھیلنے کے باعث عالمی معیشیت شدید مشکلات کا شکار رہی لیکن اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کے مطابق کشیدہ حالات بھی بڑی طاقتوں کو فوج پر خرچ کرنے سے نہیں روک نہیں سکے۔ تحقیق کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلہ میں دنیا بھر کے فوجی اخراجات میں 2.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 1.981 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو 1988 کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ واضح رہے کہ پچھلی دہائی کے نسبت عالمی فوجی اخراجات میں تقریباً 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ اس لیے بھی تشویشناک ہے کیونکہ گزشتہ ایک سال میں دنیا کی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) میں 4.4 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
ایس آئی پی آر آئی اسلحہ اور فوجی اخ...