روسی سینٹ کو سماجی میڈیا پر پابندی لگانے کی تجویز پیش: کمیشن برائے معلومات عامہ کا کہنا ہے کہ کمپنیاں روس میں انتشار پھیلانے کے لیے باقائدہ مہم چلا رہی ہیں
روس نے ملک میں انتشار پھیلانے اور شہریوں خصوصاً نوجوانوں کو احتجاج پر اکسانے کے خلاف معروف سماجی میڈیا کمپنیوں پر پابندی لگانے پر غورشروع کر دیا ہے۔ ملکی کونسل برائے ابلاغی پالیسی کے سربراہ الیکژےپشکوو نے تجویز پیش کی ہے کہ فیس بک، ٹویٹر، ٹک ٹاک، انسٹا گرام اور دیگر سماجی میڈیا ویب سائٹوں پر ملک میں انتشار پھیلانے میں ملوث ہونے اور ملکی قوانین کا پاس نہ رکھنے کے جرم میں پابندی لگا دی جائے۔
کونسل اجلاس میں اکثریت نے رائے سے اتفاق کیا اور اسے ملکی خودمختاری کا معاملہ گردانتے ہوئے حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس کے اعلامیے میں واضح کہا گیا ہے کہ ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیاں ملک میں مظاہروں کو ابھارنے اور نوجوانوں کو غیر قانونی کام کرنے میں اکسانے میں ملوث پائی جا رہی ہیں، جس سے ملک میں انتشار پھیلنے اور جھوٹی خبروں کے کاروبار چلنے کا خطرہ ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی اجا...