روس برطانیہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے : برطانوی انٹیلیجنس اور سکیورٹی کمیٹی
برطانوی سياست ميں مبينہ روسی مداخلت پر ايک حاليہ رپورٹ کے بعد لندن حکومت نئی قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔آئی ایس سی رپورٹ میں جس کا لمبے عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا، حکومت اور انٹیلیجنس کے اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ روسی مداخلت کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں۔
برطانیہ کی انٹیلیجنس اور سکیورٹی کمیٹی (آئی ایس سی) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے روس کا اولین ہدف ہے۔
ٹرانسپورٹ سيکرٹری گرانٹ شيپس نے بتايا ہے کہ جارحانہ رياستوں کی مداخلت روکنے کے ليے انٹيلنجنس اداروں کو مزید اختيارات دينے پر بھی غور ہو رہا ہے۔ قبل ازيں برطانوی پارليمان کی انٹيليجنس اينڈ سکيورٹی کميٹی کی رپورٹ ميں روسی مداخلت کا پردہ فاش کيا گيا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق برطانيہ روسی جاسوسی اور مداخلت کا بڑا ہدف بن کر ابھرا ہے۔
واضح رہے کہ روس کی وزارت خارجہ نے آئی ایس سی کی...