
بین الاقوامی خلائی مرکز میں دراڑیں: صدر پوتن نے متبادل منصوبے کی منظوری دے دی
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے زائد المیعاد ہونے کے باعث نیا مرکز بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ روسی خلائی مرکز مصنوعی سیارچے کی شکل کا ہو گا جس میں انسان قیام کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں سے بین الاقوامی خلائی مرکز کی میعاد کے حوالے سے خلاء باز شکایت کر رہے ہیں، مرکز میں چھوٹی موٹی خرابی کی شکایات معمول بن گئی ہیں حتیٰ کہ مختلف حصوں میں دراڑوں کی بھی اطلاعات ہے۔ روسی خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ 2019 میں پڑنے والی ایک دراڑ پر اب تک کام جاری ہے لیکن سیاسی قیادت کے فیصلے کے مطابق اب نئے مرکز پر کام شروع کیا جائے گا۔
روسی خلائی ادارے کے مطابق نیا سیارچہ 3 سے 7 موڈیول پر مشتمل ہو گا، اور اس میں ایک وقت میں 4 افراد سفر و قیام کر سکیں گے۔ خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ اگرچہ منصوبے کا اعلان خلاء میں انسان کے پہلے سفر، یوری گاگارین کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ...