روسی فضائیہ کے ماہرین نے نیٹو حملے کی صورت میں جارحانہ ہوائی قوت کے استعمال سے دشمن کو ڈھیر کرنے کی حکمت عملی وضع کر دی
روس اور مغربی ممالک کے مابین جنگ شاید شروع تو زمین پر ہو لیکن اسکا اختتام فضاؤں میں ہو گا، روسی جنگی ماہرین نے نیٹو کی جنگی قوت کو ناکارہ بنانے کی مکمل حکمت عملی عیاں شائع کر دی ہے۔
روسی فضائیہ کے جریدے میں شائع کردہ ایک تحریر میں روسی پائلٹ اسکول کے دو پروفیسروں نے حکمت عملی عیاں کی ہے کہ کیسے نیٹو کی جانب سے کی گئی کسی قسم کی دراندازی کو فوری ناکارہ بنایا جا سکے گا۔ پروفیسروں کا کہنا ہے کہ نیٹو کو فوری طور پر فضائیہ اور میزائل حملوں سے ناکارہ بنانا ہو گا۔ ولادیلن سٹاکنسکی اور میخائل کورولکوو کا کہنا ہے کہ اگرچہ منصوبے میں مسائل ہو سکتے ہیں لیکن اس سے نیٹو کی جارحیت کو روکا جا سکے گا۔
مقالے میں پروفیسران کا کہنا ہے کہ زمینی جنگ کو ترسیل کی فراہمی روکنے اور حملہ آور افواج کی حوصلہ شکنی کے لیے جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہو گی، دشمن کی مشنری کو فوری تباہ کرنا ناگزیر ہو گا۔ روسی فضائیہ ا...