روس نے ناوالنے کے حق میں مظاہروں میں شرکت پر 3 یورپی ممالک کے سفارتی عملے کو ملک سے نکال دیا
روس نے 3 یورپی اقوام کے سفارتی عملے کے سفارتی دستاویزات منسوخ کر دیے ہیں۔ جرمنی، پولینڈ اور سویڈن کے سفارت خانوں کے عملے نے مبینہ طور پر روسی حزب اختلاف کے رہنما الیکژے ناوالنے کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں حصہ لیا تھا، جس پر روس نے اسے اندرونی معاملات میں مداخلت گردانتے ہوئے سفارتی عملے کے دستاویزات منسوخ کر دیے ہیں، روس نے مظاہروں میں حصہ لینے والے سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے فوری روسی سرزمین سے نکل جانے کی ہدات بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ سفارت خانوں کو اپنا احتجاجی مراسلہ بھی ارسال کیا ہے۔
واضح رہے کہ روس یورپی اقوام کو مسلسل تنبیہ کرتا رہا ہے کہ ناوالنے کو لے کر اندرونی سیاست میں مداخلت نہ کی جائے، جسے عدالت نے باقائدہ کارروائی کے بعد ساڈھے تین سال کی سزا سنائی ہے۔ ترجمان روسی دفتر خارجہ ماریا زاخارووا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہر کسی کو اپنے مسائل پہ تو...