روس کو چبانے کی خواہش رکھنے والوں کے دانت ہی توڑ دیں گے: روسی صدر کا اعلیٰ مغربی عہدے داروں کے بیانات اور ذرائع ابلاغ میں بڑھتے تجزیوں پر شدید ردعمل
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس کو توڑنے کی سرگوشیاں کرنے والوں کے دانت توڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ کچھ دشمن گھات لگاتے بیٹھے ہیں، ہم پہ کسی قسم کا بیرونی حملہ کرنے والوں کے دانت توڑ دیے جائیں گے۔
روسی صدر کا اشارہ مغربی میڈیا کی ان رپورٹوں کی طرف تھا جس میں روس کو وسائل کے حساب سے تقسیم کرنے کی شرارتی سرخیاں اور تجزیے کیے جا رہے ہیں۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا حجم بڑا ضرور ہے لیکن اسے سنبھالنے اور اسکی حفاظت کرنےکا بھی ہم میں اتنا ہی دم ہے۔
صدر پوتن نے گفتگو میں زار ایلگزینڈر سوم سے منسوب مقولہ سناتے ہوئے کہا کہ ہماری ترقی سے ہر کوئی گھبراتا ہے، اس لیے روس کا کوئی دوست نہیں ہے۔
صدر نے گفتگو میں ان لوگوں پر بھی تنقید کی جو سائبیریا میں موجود لکڑی، معدنیات اور توانائی کے ذخائر پر ہر...