Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

روس کو چبانے کی خواہش رکھنے والوں کے دانت ہی توڑ دیں گے: روسی صدر کا اعلیٰ مغربی عہدے داروں کے بیانات اور ذرائع ابلاغ میں بڑھتے تجزیوں پر شدید ردعمل

 روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس کو توڑنے کی سرگوشیاں کرنے والوں کے دانت توڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ کچھ دشمن گھات لگاتے بیٹھے ہیں، ہم پہ کسی قسم کا بیرونی حملہ کرنے والوں کے دانت توڑ دیے جائیں گے۔

روسی صدر کا اشارہ مغربی میڈیا کی ان رپورٹوں کی طرف تھا جس میں روس کو وسائل کے حساب سے تقسیم کرنے کی شرارتی سرخیاں اور تجزیے کیے جا رہے ہیں۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا حجم بڑا ضرور ہے لیکن اسے سنبھالنے اور اسکی حفاظت کرنےکا بھی ہم میں اتنا ہی دم ہے۔

صدر پوتن نے گفتگو میں زار ایلگزینڈر سوم سے منسوب مقولہ سناتے ہوئے کہا کہ ہماری ترقی سے ہر کوئی گھبراتا ہے، اس لیے روس کا کوئی دوست نہیں ہے۔

صدر نے گفتگو میں ان لوگوں پر بھی تنقید کی جو سائبیریا میں موجود لکڑی، معدنیات اور توانائی کے ذخائر پر ہر ایک کا دعویٰ پیش کرتے ہیں۔

روسی اعلیٰ عہدیدار نے سابق امریکی وزیر خارجہ میڈیلین البرائٹ سے منسوب بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی روسی علاقے سائبیریا میں موجود قدرتی وسائل پر صرف روسی حق پر سوال کرتا رہا ہے۔

 تاہم امریکی سفارتکار اس بیان کی تردید کر چکے ہیں، انکا کہنا تھا کہ یہ انکے الفاظ نہیں ہیں۔

البتہ روس کو مزید توڑپھوڑ کا شکار کرنے کے لیے مغربی تجزیہ کار اکثر پیشنگوئیاں اور سازشی نظریات پیش کرتے رہتے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

4 × five =

Contact Us