روسی و ہند افواج کی 15 روزہ مشترکہ عسکری مشقیں “اِندرا-2021” جاری، بھاری اسلحے اور فضائی حملوں کی مشقیں بھی شامل
روس کے جنوبی علاقے وولگوگراد میں ہند اور روسی افواج کی دو ہفتہ مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔ اس موقع پر میں دونوں ملکوں کے فوجی دستوں نے دہشت گردی سے لڑنے اور خطرات سے نمٹنے کی مشقیں کر رہی ہیں۔
اِندرا (گاندھی) 2021 مشترکہ مشقوں کا آغاز پرودبوئی فوجی میدان میں ہوا جس میں روس اور ہندوستان کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر روس میں مقیم بھارتی سفیر بالا وینکٹیش ورما بھی شامل تھے۔
https://youtu.be/Y8dUbAq3Lc8
مشقیں یکم اگست سے لے کر 13 اگست تک جاری رہیں گی۔ دہشت گردی کے خلاف تعاون میں استحکام کے لیے ہونے والی ان فوجی مشقوں میں دونوں ملکوں کی طرف سے 250 فوجی شامل ہیں۔ ان مشقوں میں 100 سے زائد فوجی یونٹوں کا اسلحہ استعمال ہوگا، جن میں 90 اے جنگی ٹینک، بی ایم پی-3 جنگی گاڑیاں، اور راکٹ لانچر بھی شامل ہیں۔ مشقوں میں مختلف اقسام کی خودکار ہوائی مشینری کا استعمال بھی ہوگا۔ روس کی جن...