روس کی یوکرین میں نیٹو افواج کی تعیناتی کی خبروں پر سخت برہمی: اقدام کو جنگ کا پیغام قرار دے دیا
روس نے دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین میں نیٹو افواج تعینات کی گئیں تو اسے اشتعال سمجھا جائے گا اور روس اسے قطعاً برداشت نہیں کرے گا۔ روسی ردعمل یوکرینی حکومت کے مستقبل میں کسی بھی جنگ کی صورت میں امریکی فوجیوں کے آںے کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ یوکرینی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اعلیٰ عہدے داروں نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر مستقبل میں روس اور یوکرین کی جنگ ہوئی تو امریکہ یوکرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گا اور پوری مدد کرے گا۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ نیٹو کا ایسا کوئی بھی قدم ایک خطرناک کھیل ہو گا، جو روسی سرحدوں کو غیرمحفوظ کرے گا، ایسی صورت میں روس دفاع کا پورا حق رکھتا ہے اور روس اسے ہر قیمت پر یقینی بنائے گا۔
یاد رہے کہ مغربی ممالک کی یوکرین میں بڑھتی مداخلت کے باعث روس اور یوکرین کی سرحد پر کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے، جس پر روس کو شدید تحفظات ہیں لیکن اس کے ...