روسی ڈرون آبدوز سمندر میں ایٹمی تابکاری کی سونامی پیدا کر سکتی ہے: امریکی دفتر خارجہ کے اہلکار کی تنبیہ
امریکی دفتر خارجہ کے اعلیٰ عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی ایٹمی صلاحیت امریکہ پر برتری لے رہی ہے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس روسی ڈرون آبدوز سمندر میں ایٹمی تابکاری کی سونامی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دفتر خارجہ کے معاون سیکرٹری برائے بین الاقوامی سلامتی اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کرسٹوفر فورڈ نےایک عالمی کانفرنس میں یہ انکشاف کیا ہے۔
زوم پر کانفرنس سے خطاب میں امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ روس سے تحفظات کی امریکہ کے پاس وجوہات ہیں، روس بظاہر تو دعویٰ کرتا ہے کہ اس کے پاس موجود ہتھیار اسکے دفاع کے لیے ہیں لیکن جنگوں میں روس انہیں بڑی تباہی کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔
روس کی واضح پالیسی ہے کہ اگر اسے اپنی جانب بڑھتا ہوا ایک بھی بیلسٹک میزائل نظر آیا تو وہ اپنے تمام ایٹمی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔ امریکی اہلکار نے کانفرنس میں روسی آبدوز پوسیدون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایٹمی اور ...