سینکڑوں امریکی و یورپی کمپنیوں پر سائبر حملہ: ہیکروں کا ڈیٹا لوٹانے کے لیے 7 کروڑ ڈالر تاوان کا مطالبہ
بیشتر آن لائن کمپنیوں پر سائبر حملہ کرنے والے مجرموں نے کمپنیوں سے 7 کروڑ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ حملہ آوروں کا کہنا ہے کہ اگر کمپنیاں اپنا ڈیٹا واپس لینا چاہتی ہیں تو انہیں رقم ادا کرنا ہو گی۔ مطالبہ خفیہ نیٹ پہ ایک تحریر کی صورت میں سامنے آیا ہے۔
حملہ آور گزشتہ کچھ ماہ میں امریکہ اور یورپ کے متعدد بڑے آن لائن کاروباروں کو نشانہ بنا چکے ہیں، جن میں گوشت اور دیگر اشیا خوردونوش، فرنیچر اور کریانے کے کاروبار زیادہ نمایاں ہیں۔ سائبر حملوں کی زد میں متعدد کاروباد مکمل بند ہو گئے ہیں، جن میں سے کچھ تو ہزاروں شاخوں پر مبنی بین الابراعظمی وسیع کاروبار تھے۔
امریکی صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان میں حملے کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ متاثرہ کاروباروں کی معاونت کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔ صدر جو بائیڈن نے روس پر شک کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ طلب کی ہے، انکا کہنا تھا کہ ماضی...