
فرانس کے خلاف افریقہ کے تین ممالک نے عسکری اتحاد بنا لیا
مغربی افریقہ کی فرانسیسی کالونیوں نے باہمی اتحاد بنا کر بیرونی و اندرونی خطرات سے نمٹنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مالی، نائجیر اور فاس کی عسکری حکومتوں نے مشترکہ دفاعی نظام بنانے کا عندیا دیا ہے اور ہر طرح کے بیرونی یا اندرونی خطرے سے مل کر نمٹنے کا اعلان کیا ہے۔
تینوں ممالک کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ قومی سلامتی و خودمختاری پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، اور اگر کسی بھی بیرونی یا اندرونی خطرے کو بھانپا گیا تو ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے اس سے نمٹا جائے گا۔
ماضی میں یہ ممالک فرانسیسی کالونی رہے ہیں اور آزادی کے بعد بھی فرانسیسی اثرورسوخ قائم رہا ہے البتہ افریقہ میں چینی اور روسی مدد کے بعد یورپی مداخلت میں نمایاں کمی نظر آرہی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ بیشتر ممالک میں یورپی سامراجی نظام کمزور ہو رہا ہے۔
مالی کے وزیر دفاع نے نئے دفاعی اتحاد کو معاشی سطح پر بھی پھیلانے کی خواہش کا اظہار کیا...