امریکہ کو سرد جنگ کی ذہنیت سے نکلنے کی ضرورت ہے: چین کا ہندوستان اور امریکہ کے دفاعی معاہدے پر شدید ردعمل
بیجنگ نے امریکی وزیر خارجہ کی اپنے مفاد کے لیے دوسروں کو نقصان پہنچانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی ہے۔ نئی امریکی پالیسی کے تحت امریکہ ایشیا میں چین کے خلاف نئے گٹھ جوڑ اور سازشیں رچ رہا ہے جس کے لیے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایشیائی ملکوں کے پانچ روزہ دورے پر ہیں اور اپنے پہلے مرحلے میں انہوں نے چین کی ابھرتی قوت کے خلاف ہندوستان سے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان وینک وینبن نے امریکی وزیر خارجہ کے چین کو خطرے کے طور پر دکھانے کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو سرد جنگ کی ذہنیت سے نکلنے کی ضرورت ہے، دوسروں کے نقصان میں اپنا فائدہ ڈھونڈنا اور چین کو خطرے کے طور پر دکھانا بند کرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے اچانک ہندوستان اور چین کے تعلقات میں سرحدی تنازعات کی وجہ سے کشیدگی بڑھی ہے، اور ایسے میں امریکہ کا ہندوستان کو دفاعی م...