سابق سعودی جاسوس اہلکار سعد الجبری کا تہلکہ خیز انٹرویو: سعودی شہزادے محمد بن سلمان پر قتل کے منصوبے کا الزام، شہزادے کو بے رحم نفسیاتی مریض قرار دے دیا
سعودی عرب کے جاسوس ادارے کے سابق اہلکار سعد الجبری نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کو خصوصی انٹرویو میں ولی عہد محمد بن سلمان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ الجبری نے محمد بن سلمان کے بارے میں بے رحم نفسیاتی مریض کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔
الجبری کو سابق ولی عہد اور جاسوس ادارے کے سربراہ محمد بن نائف کا قریبی مانا جاتا ہے، جو محمد بن نائف کی 2017 میں مبینہ برطرفی کے فوری بعد ملک سے فرار ہو کر کینیڈا منتقل ہو گئے تھے۔ الجبری نے انٹریو میں کہا ہے کہ محمد بن سلمان انکی جان کا دشمن ہے اور انہیں قتل کرنے کے منصوبے بنا رہا ہے۔ انہوں نے انٹرویو کا آغاز؛ "میں یہاں ایک نفیساتی مریض کے بارے میں بات کرنے آیا ہوں، جو مشرق وسطیٰ میں بڑے وسائل کا مالک ہے اور نہ صرف اپنے لوگوں بلکہ امریکیوں اور پوری دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے۔" کے الفاظ سے کیا۔
الجبری کا مزید کہنا تھا کہ محمد بن سلمان کے پاس جذبا...