سعودی عرب پر ڈرون ہوائی و بحری حملے ناکام، عرب اتحادی افواج کی بحری راستے کے تحفظ کے لیے عالمی دوہائی
سعودی عرب پر ایک ہوائی اور ایک سمندری حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ عرب خبر رساں اداروں کے مطابق ہوائی حملہ سعودی عرب کے شہر ابہا کے ہوائی اڈے پر کیا گیا جسے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یمن کے حوثیوں باغیوں نے بارودی مواد سے بھرے ڈرون کو ابہا ہوائی اڈے پر گرانا چاہا پر عرب اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔ مار گرائے جانے والے ڈرون کے کچھ ٹکرے ابہا ائرپورٹ پر بھی گرے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالی نے بتایا کہ اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کا بارودی کشتی سے کیا جانے والا حملہ بھی ناکام بنادیا ہے، جو بحیرہ احمر کے جنوب میں ریموٹ سے کنٹرول ہونے والی ڈرون کشتی کے ذریعے نامعلوم ہدف کی طرف رواں تھا۔
ترجمان عرب فوجی اتحاد کے مطابق کشتی حملہ علاقائی و بین الاقوامی بحری جہازو...