Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

سعودی عرب پر ڈرون ہوائی و بحری حملے ناکام، عرب اتحادی افواج کی بحری راستے کے تحفظ کے لیے عالمی دوہائی

سعودی عرب پر ایک ہوائی اور ایک سمندری حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ عرب خبر رساں اداروں کے مطابق ہوائی حملہ سعودی عرب کے شہر ابہا کے ہوائی اڈے پر کیا گیا جسے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یمن کے حوثیوں باغیوں نے بارودی مواد سے بھرے ڈرون کو ابہا ہوائی اڈے پر گرانا چاہا پر عرب اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔ مار گرائے جانے والے ڈرون کے کچھ ٹکرے ابہا ائرپورٹ پر بھی گرے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالی نے بتایا کہ اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کا بارودی کشتی سے کیا جانے والا حملہ بھی ناکام بنادیا ہے، جو بحیرہ احمر کے جنوب میں ریموٹ سے کنٹرول ہونے والی ڈرون کشتی کے ذریعے نامعلوم ہدف کی طرف رواں تھا۔

ترجمان عرب فوجی اتحاد کے مطابق کشتی حملہ علاقائی و بین الاقوامی بحری جہازوں خصوصاً تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ کی گھنٹی ہے، جس پر عالمی سطح پر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے یمن کے ایک علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے، جس کے جواب میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی افواج نے باغیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

6 − 5 =

Contact Us