سلیکون ویلی سکیورٹی کیمرہ کمپنی کی ناقص کارکردگی؛ ہیکروں نے ڈیڑھ لاکھ کیمرے ہیک کرلیے، پولیس، اسپتال اور ٹیسلا کمپنی بھی نہ بچ سکی: ہیکر کہتے ہیں سرمایہ دارانہ نظام کی خفیہ پالیسیوں کے خلاف ہیں، معلومات عوامی ہونی چاہیے
امریکہ میں ہیکروں کے ایک گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد سکیورٹی کیمروں کو کنٹرول کرنے کی رسائی حاصل کر لی ہے، جن میں اسپتال کے علاوہ جیلوں اور ٹیسلا فیکٹری کے سکیورٹی کیمرے بھی شامل ہیں۔ گروہ کا دعویٰ ہے کہ انکے ہاتھ سکیورٹی کیمروں کے مرکزی نظام کا منتر (پاسورڈ) لگ گیا ہے، جس سے انہوں نے رسائی حاصل کی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سِلیکون ویلی کی کمپنی وِرکادا ہیکروں کا ہدف بنی ہے، جسکے سکیورٹی کیمرے کا مرکزی ڈیجیٹل نظام ہیکروں کے ہاتھوں لگ گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہیکروں کے پاس امریکہ کی سب سے بڑی اور جدید کاروں کی کمپنی ٹیسلا فیکٹری کے سکیورٹی کیمروں کی رسائی بھی لگی، جن کی تعداد 200 سے زائد ہے۔ ہیکر ان کیمروں سے کمپنی کی پیداوار اور سٹور تک رسائی رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہیکر متعدد اسکولوں، جیلوں اور اسپتالوں خصوصاً شعبہ نفسیات تک رسائی رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطا...