سمندری طوفان میں 65٪ تک شدت بڑھانے والے عوامل کی دریافت: تحقیق تباہ کن طوفان کی پیشنگوئی کرنے کیلئے اہم قرار
محققین نے2017 میں طوفان ماریا کے دوران پورٹو ریکو ساحل کی چٹانوں کے مطالعہ سے نئی دریافت کا دعویٰ کیا ہے۔ سمندری طوفانوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں طوفان میں شدت لانے والی ایسی قوتوں کا علم ہوا ہے جو اب تک چھپی ہوئی تھیں۔
پورٹو ریکو کے جنوب مغربی ساحل کی چٹانوں پر نصب زیرآب ارضیاتی آلات سے حاصل ہونے والی معلومات کا تجزیہ کرتے ہوئے محققین کو پتہ چلا ہے سمندر کی گہرائیوں میں بھی کرنٹ ہوتا ہے جو مرجان راک (کورل ریف) کے ساتھ تعامل کے نیجے میں سمندری طوفان میں مزید شدت پیدا کر دیتا ہے۔ محققین نے مثال کے لیے ماریا نامی سمندری طوفان کا حوالہ دیا ہے جس کے باعث 2017 میں امریکہ میں 3 ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہو گئی تھی اور مجموعی طور پر 90 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔
محققین کا ماننا ہے کہ نئی تحقیق سے مستقبل قریب میں طوفان کی بروقت پیشنگوئی کرنا ممکن ہو گا جس س...