سویڈن کا 12 سال کی عمر کے بچوں کو جنس تبدیل کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
سویڈن کی حکومت نے 12 سال کی کم عمر کے بچوں کو جنس تبدیل کرنے کی اجازت دینے کا قانون لانے کی پیشکش کی ہے۔ یورپی ملک کے وزیر برائے سماجی بہبود نے قانونی مسودے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب بچوں کو انکی پسند کی جنس منتخب کرنے کی اجازت ہو گی اور کسی قسم کے طبی معائنے یا ڈاکٹری اجازت کی قانونی بندش بھی نہیں رہے گی۔
مقامی میڈیا کے مطابق نئے قانونی مسودے کے دو حصے ہیں۔ پہلے حصے میں حالیہ قانون میں ترمیم کر کے جنس تبدیل کرنے والے کو قومی اندراج کی اجازت دی جائے گی، اور دوسرے حصے میں شخص کو جنس میں طبی تبدیلی کی مکمل آزادی دی جائے گی۔
حالیہ قانون کے مطابق جنس تبدیلی کے لیے طبی معائنہ اور ڈاکٹر کی مشروط منظوری یعنی ہارمون کے مطابق انتخاب کی شرط لاگو تھی، اس کے علاوہ کم از کم عمر 18 برس مقرر تھی۔
ممکنہ قانون کو متعارف کرواتے ہوئے وزیر برائے سماجی بہبود کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کے لیے اس...