بریگزٹ: سکاٹ لینڈ میں خودمختاری کی آوازیں دوبارہ زور پکڑنے لگیں – اہم سیاسی رہنماؤں نے تجارتی معاہدے کو سکاٹ لینڈ کے لیے غربت کا پروانہ قرار دے دیا
سکاٹ لینڈ کابینہ کی سربراہ نکولس سٹرگن نے بریگزٹ معاہدہ ے پانے پر ایک بار پھر ملک کی خودمختاری کی دوہائی دی ہے۔ ٹویٹر پر اپنے خصوصی پیغام میں سکاٹ لینڈ کی نمائندہ سربراہ حکومت نے کہا کہ بریگزٹ سکاٹ لینڈ کی منشاء کے برخلاف ہوا، سکاٹ لینڈ کی عوام نے برطانیہ کی متحدہ سلطنت کے یورپی اتحاد میں شامل رہنے کے لیے ووٹ دیا تھا۔ ہم سے بریگزٹ نے وہ چھینا ہے جو کوئی معاہدہ ہمیں دے نہیں سکتا، لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایک خودمختار یورپی قوم کے طور پر ابھریں۔
https://twitter.com/NicolaSturgeon/status/1342121870192214020?s=20
اس سے قبل سکاٹ لینڈ کی قومی جماعت کے سربراہ نے بھی معاہدے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ اس کے سکاٹ لینڈ کے لیے انتہائی نقصان دہ اثرات سامنے آئیں گے، برطانیہ نے اپنے کسانوں کے لیے یورپی اتحاد سے معاہدہ کر لیا ہے لیکن اب سکاٹ لینڈ کی سبزیاں، خصوصاً آلو اور دالوں کی برآمدات کا ک...