سیمی کنڈکٹر اور مصنوعی ذہانت سے متعلقہ آلات کی تجارت: امریکی رکاوٹوں پر چین کی امریکہ کو دھمکی، عالمی پیداوار متاثر ہونے کی تنبیہ کر دی
چین نے ٹیکنالوجی اشیاء پر نئے امریکی ٹیکسوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ نے سیمی کنڈکٹروں اور دیگر حساس آلات پر نئے ٹیکس عائد کیے ہیں جس پر چین کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار سامنے آیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ اس سے آزادانہ تجارت اور منصفانہ تجارتی ماحول کے بنیادی اصولوں کی حوصلہ شکنی ہو گی جبکہ بعید النظری میں عالمی تجارت میں قائم توازن شدید بگڑ جائے گا۔
ایک اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات کے بعد چینی وزارت تجارت نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات حوصلہ افزہ رہے تاہم امریکہ نے قومی سلامتی کے مسئلے کو سر پر سوار کر رکھا ہے اور مغربی ممالک میں بلاوجہ کا خوف پیدا کیا جا رہا ہے، جس کی بنیاد پر عالمی تجارت پر قدغنیں لگائی جاتی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحفظ کے نام پر عالمی تجارت کے متفقہ قوانین پر زد آرہی ہے، امریکہ کو احساس کرنا ہو گا کہ اس سے ٹیکنالوجی اشیاء کی تیاری م...