شام: دہشت گرد خلیفہ عمر بن عبدالعزیر کا جسد قبر سے نکال کر لے گئے
ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم شام کے صوبے ادلب سے خلیفہ عمربن عبدالعزیر کا جسد خاکی نکال کر لے گئے ہیں ۔ترک خبر ایجنسی انادولو کے مطابق بشار الاسداور ایران کے حمایت یافتہ ایک دہشت گرد گروہ نے سماجی میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کے مزار اور قبر کو خالی دکھایا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر حملہ بروز منگل کیا گیا جس کے بعد ویڈیو بھی جاری کی گئی۔
https://youtu.be/72egnfsggTA
ترک اور عرب ذرائع ابلاغ نے واقع کی خبر دی ہے جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار سامنے آرہا ہے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کی قبر سے باقیات کو کہاں لے جایا گیا ہے۔
مختلف خبروں کے مطابق ماہ فروری میں صوبے کا انتظام حاصل کرنے کے بعد بھی بشار الاسد کی افواج نے مزار کو آگ لگا دی تھی۔ جبکہ مختلف اوقات میں بشار الاسد کی افواج حزب اختلاف کے سنی گروہوں کے...