شمالی کوریا کا جنوبی کوریا اور امریکی مشترکہ عسکری مشقوں پر ناراضگی کا اظہار، جاری مذاکرات کے عمل کو نقصان پہنچنے کی تنبیہ
جنوبی کوریا اس ماہ امریکہ کے ساتھ اپنی سالانہ فوجی مشقیں کرنے جارہا ہے۔ جب کہ شمالی کوریا اس پیش رفت کو دونوں ملکوں کے درمیان جاری مذاکرات کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ کمپیوٹر سائمولیٹد کمانڈ پوسٹ نامی یہ مشق 16 سے 26 اگست کے درمیان منعقد ہوگی جس میں کم سے کم فوجیوں کی شرکت متوقع ہے اور کوئی بھی بیرونی سرگرمی شامل نہیں کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا چار روزہ ملٹری کرائسس منیجمنٹ ٹریننگ پروگرام بھی منعقد کررہی ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے تنبیہات کے باوجود یہ مشقیں ہونے جارہی ہیں۔ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اون نے ان مشقوں سے دونوں ملکوں کے درمیان ہورہے مذاکرات کو نقصان پہنچنے کا اظہار کیا ہے۔ جنوبی کوریا نے ان مشقوں کے بارے میں حکیمانہ اور نرم رویہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے اور مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست مذاکرات 14 ماہ ک...