شمالی کوریا میں گزشتہ سال کورونا کا ایک بھی مریض درج نہیں ہوا: عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو پیش کی جانے والی تازہ ترین صورتحال کی رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا کے سرکاری عہدیداروں نے ایک سال کے دوران کوئی بھی کورونا کا مریض موجود نہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ شمالی کوریا دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے اب تک کووڈ 19 کا ایک بھی واقعہ درج نہیں کیا ہے، حالانکہ اس وبائی مرض کے آغاز سے اب تک دنیا بھر میں 15 کروڑ 90 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ الگ تھلگ رہنے والے ملک کی صورتحال، جو کرونا بحران کے دوران اور بھی الگ تھلگ ہوا، بالکل بھی متاثر نہیں ہوا۔ اپریل کے آخری ہفتے میں شمالی کوریا میں 751 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا، ان میں سے 139 میں کورونا وائرس جیسی علامات ظاہر ہوئیں، لیکن یہ خوفناک وائرس کی بجائے انفلوئنزا جیسی بیماری یا تنفس کی شدید بیماری ثابت ہوئی۔
مغربی ممالک اور خطے میں امریکی...