
اقوام متحدہ کی قراردادیں امریکی پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہیں، ملکی دفاع پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے جواب میں مزید پابندیوں کی بحث پر پیونگ ینگ کا ردعمل
شمالی کوریا نے میزائل تجربے پر سلامتی کونسل کی جانب سے تنقید کو مسترد کر دیا ہے، بین الاقوامی ادارے کا کہنا تھا کہ تجربہ عالمی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، جسے شمالی کوریا نے اپنے دفاع کا حق قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، مشرق بعید کے ملک کی وزار خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ دوہرے معیار کا حامل ادارہ ہے، جو دیگر ممالک کے دفاعی تجربات پر کوئی ردعمل نہیں دیتا۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کا ردعمل سلامتی کونسل میں شمالی کوریا پر مزید پابندیوں کی بحث سامنے آنے کے بعد دیا گیا ہے۔ شمالی کوریا کا مؤقف ہے کہ انہیں اپنے دفاع کی تیاری کا پورا حق ہے، عالمی ادارہ دوہرا معیار ترک کر دے۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادیں دراصل امریکی پالیسیوں کی عکاسی ہیں، جو ممالک سے انکی خودمختاری چھیننے کے علاوہ کچھ نہیں کرتیں۔
واضح رہے کہ پیونگ ینگ نے ان چند ہفتوں میں دو می...