Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

اقوام متحدہ کی قراردادیں امریکی پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہیں، ملکی دفاع پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے جواب میں مزید پابندیوں کی بحث پر پیونگ ینگ کا ردعمل

شمالی کوریا نے میزائل تجربے پر سلامتی کونسل کی جانب سے تنقید کو مسترد کر دیا ہے، بین الاقوامی ادارے کا کہنا تھا کہ تجربہ عالمی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، جسے شمالی کوریا نے اپنے دفاع کا حق قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، مشرق بعید کے ملک کی وزار خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ دوہرے معیار کا حامل ادارہ ہے، جو دیگر ممالک کے دفاعی تجربات پر کوئی ردعمل نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کا ردعمل سلامتی کونسل میں شمالی کوریا پر مزید پابندیوں کی بحث سامنے آنے کے بعد دیا گیا ہے۔ شمالی کوریا کا مؤقف ہے کہ انہیں اپنے دفاع کی تیاری کا پورا حق ہے، عالمی ادارہ دوہرا معیار ترک کر دے۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادیں دراصل امریکی پالیسیوں کی عکاسی ہیں، جو ممالک سے انکی خودمختاری چھیننے کے علاوہ کچھ نہیں کرتیں۔

واضح رہے کہ پیونگ ینگ نے ان چند ہفتوں میں دو میزائل تجربے کیے ہیں، جن میں سے دو ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ بحیرہ جاپان میں کیا گیا ہے جبکہ دو غیر بلسٹک میزائلوں کا تجربہ بحیرہ زرد میں کیا گیا ہے۔

تجربات پر خطے میں امریکی اتحادیوں جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ امریکی مرکزی عسکری قیادت نے بھی اسے خطے کے امن کے لیے خطرہ گردانا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ صدارت کے دوران امریکہ نے شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر کافی کام کیا تھا، تاہم صدر بائیڈن کی پالیسیوں نے وہ تمام کوششیں ضائع کر دی ہیں۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکی رویہ قطعاً قابل برداشت نہیں۔

سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر مزید مالی پابندیاں لگانے کے لیے میزائل کا جواز بنایا ہے اور بروز منگل اس پر تفصیلی بحث کی گئی ہے۔ تاہم اس بارے میں ذرائع ابلاغ کو تاحال آگاہ نہیں کیا گیا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

6 − three =

Contact Us