
ڈاکٹر شیریں مزاری غلط خبر پر فرانسیسی صدر پر برس پڑیں، فرانسیسی سفارت خانے کے سخت جواب پر بیان واپس لینا پڑ گیا
پاکستان کی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے سماجی میڈیا کھاتے پر خصوصی پیغام میں فرانسیسی صدرایمینیوئل میخرون پر ملک کی مسلم آبادی سے ناروا سلوک پر احتجاج کیا ہے۔ شیریں مزاری کہنا تھا کہ میخرون فرانس میں مسلمانوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کر رہا ہے جیسا جرمنی میں نازی پارٹی نے یہودیوں کے ساتھ کیا۔ فرانس میں مسلمان بچوں کو خصوصی شناختی کارڈ دیے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جیسے جرمنی میں یہودیوں کو خصوصی پیلا ستارہ پہننے کا حکم تھا، تاکہ انکی پہچان ہو سکے۔
https://twitter.com/ShireenMazari1/status/1330116822079856640
شیریں مزاری کی ٹویٹ کے ردعمل میں فرانسیسی سفارت خانے نے یورپی یونین کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا ایک اشتعال انگیز جواب شائع کیا ہے۔ جواب میں عہدے دار نے پاکستانی وزیر کا نام لیے بغیر لکھا ہے کہ پاکستانی وزیر نے فرانس اور اسکے صدر کی توہین کی ہے، وزیر کا الزام جھوٹ ...