
انٹرنیٹ اور صحافتی اخلاقیات
آج انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والا ہر شخص کسی نہ کسی صورت میں ایک خاص طاقت کا مالک ہے۔ اس طاقت نے انسانوں کو جوڑا ضرور ہے لیکن اک نئی ایجاد کے ناطے اسکے استعمال کے لیے درکار تعلیم اور مصارف پر توجہ نہ دینے کے باعث دنیاانٹرنیٹ کو لے کر بڑے سماجی مسائل سے دوچار ہے۔ جن میں ایک بڑا مسئلہ انفرادی اور اجتماعی ابلاغیات میں بڑھتی سماجی اخلاقی گراوٹ ہے۔
چند روز قبل مجھے پاکستان میں جامعہ سیالکوٹ کے طلباء سے آن لائن گفتگو کا موقع ملا، جن میں سے بیشتر طلباء شعبہ صحافت سے تعلق رکھتے تھے۔ میری مختصر گفتگو کے بعد سوال و جواب کی نشست میں ہمارا موضوع کب آن لائن دنیا میں صحافت اور اخلاقیات میں بدل گیا، ہمیں اسکا احساس ہی نہ ہوا۔ میں نے پایا کہ صحافتی اخلاقیات کو لاحق خطرات کا احساس صرف ترکی اور امریکہ میں نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان میں بھی شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے۔ طلباء جاننا چاہتے تھے کہ سماجی ...