![صدر بائیڈن کا فلسطین پر قابض صیہونی افواج کے لیے $75 کروڑ کے جدید اسلحے کا معاہدہ: صدر ایردوعان کی کڑی تنقید، خون سے تاریخ لکھنے والا قرار دے دیا](https://aajrus.com/wp-content/uploads/2021/05/صدر-رجب-طیب-ایردوعان،-صدر-بائیڈن،-آج-روس.jpg)
صدر بائیڈن کا فلسطین پر قابض صیہونی افواج کے لیے $75 کروڑ کے جدید اسلحے کا معاہدہ: صدر ایردوعان کی کڑی تنقید، خون سے تاریخ لکھنے والا قرار دے دیا
واشنگٹن اور تل ابیب کے مابین اسلحے کے ایک بڑے معاہدے کی اطلاعات پر ترک صدر رجب طیب ایردوعان نے امریکی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر رجب کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہیں۔
تنقید واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے شائع ایک خبر کے بعد کی گئی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے قابض صیہونی انتظامیہ کے ساتھ 74 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کے جدید اسلحے کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
ترک رہنما نے کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج ہم نے ہتھیاروں کی فروخت والے معاہدے پر صدر بائیڈن کے دستخط دیکھے، انہوں نے صدر بائیڈن سے مخاطب ہوکر کہا،"مسٹر بائیڈن، آپ نے نام نہاد آرمینیائی نسل کشی میں تاریخ کو توڑا موڑا اور اب غزہ میں ہونے والے ظلم کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کے خون آلود ہاتھوں سے تاریخ لکھ رہے ہیں۔
گذشت...