![صدر بائیڈن کا مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کی حمایت جاری رکھنے اور دفاع مزید مظبوط بنانے کے عزم کا اظہار](https://aajrus.com/wp-content/uploads/2021/05/غزہ-میں-تباہی-اور-امریکی-صدر-کی-اسرائیل-کی-حمایت،-آج-روس.jpeg)
صدر بائیڈن کا مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کی حمایت جاری رکھنے اور دفاع مزید مظبوط بنانے کے عزم کا اظہار
امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطین میں 11 روز تک جاری رہنے والی جنگ میں مبینہ ناکامی کے بعد قابض صیہونی انتظامیہ کے آئرن ڈوم میزائل دفاعی نظام کو دوبارہ مزید جدید سطح پر بحال کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر کا بیان حماس اور قابض صیہونی انتظامیہ کے مابین جنگ بندی معاہدہ طے ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
صدر بائیڈن نے ایک مختصر قومی خطاب میں فلسطین پر صیہونی قبضے کا نہ صرف دفاع کیا بلکہ اسے مزید معاونت دینے کا بھی اعلان کیا۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ صیہونی انتظامیہ کے سربراہ بینجمن نیتن یاہو نے آئرن ڈوم نظام کی تعریف کی ہے، جسے امریکہ اور صیہونی اسرائیل نے مل کر تیار کیا تھا، اور اسکی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں انکا اتحادی بڑے نقصان سے بچا رہا۔
واضح رہے کہ آئرن ڈوم نامی میزائل دفاعی نظام 2011 میں نصب کیا گیا تھا۔ دفاعی نظام راڈار کے ذریعے اسکے دائرے میں داغے جانے والے راکٹوں کا پتا لگاکر انہیں...