
امریکی ایوان نمائندگان کا صدر ٹرمپ پر حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا الزام: مواخذے کی قرارداد لانے پر غور
امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے خلاف شہریوں کو کیپیٹل ہِل پر دھاوا بولنے کے لیے اکسانے کے الزام پر مواخذے سے گزارنے کی سفارش کی ہے۔
https://twitter.com/tedlieu/status/1348666087869616139?s=20
امریکی نشریاتی اداروں پر چلنے والی خبروں کے مطابق معاملے پر خصوصی قانون سازی کے لیے کام ہو رہا ہے جس میں صدر ٹرمپ پر آئین سے وفا نہ کرنے اور شہریوں کو حکومت کے خلاف اکسانے پرانہیں سزا کا حقدار ٹھہرایا جائے گا۔
سامنے آنے والے دستاویز میں صدر ٹرمپ پرانتخابی نتائج کے حوالے سے جھوٹ کا الزام بھی شامل ہے، اور کہا گیا ہے کہ صدر نے جانتے بوجھتے انتخابات کے حوالے سے جھوٹ بولا، جس کے نتیجے میں کییٹل ہل پر حملے کی نوعیت پیدا ہوئی۔ دستاویز میں صدر ٹرمپ کے خطاب سے ایک جملے کو بطور حوالہ بھی پیش کیا گیا ہے، جس میں صدر نے مظاہرین سے کہا تھا کہ اگر آپ پوری جان لگا کر نہ لڑے تو اپنا ملک کھو دیں گے۔
...