امریکی فوجی کرسمس تک افغانستان سے نکل جائیں گے: امریکی صدر کا بڑا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں موجود باقی ماندہ امریکی فوجی بھی کرسمس یعنی 25 دسمبر تک افغانستان سے نکل جائیں گے۔
https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1313984510749544450?s=20
امریکی صدر کے فیصلے نے امریکی اسٹیبلشمنٹ کو حیران کر دیا ہے، جس کی بڑی وجہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا کم از کم 2000 فوجی افغانستان میں قائم رکھنے کا مشورہ ہے۔
صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اس لیے بھی نئی بحث شروع ہو گئی ہے کیونکہ انکے اعلان کے محض چند گھنٹے قبل مشیر قومی سلامتی امور نے ایک جامعہ میں اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ 2021 کے آغاز تک تقریباً 2500 فوجی افغانستان میں رہیں گے۔
واضح رہے کہ طالبان کے ساتھ کیے معاہدے کے تحت بھی 2021 تک امریکی فوج افغانستان میں اپنا وجود برقرار رکھے گی، تاہم اب طالبان نے بھی اس فیصلے کی ستائش کی ہے۔
https://twitter.com/IeaOffice/status/...