بین الافغان مذاکرات جلد شروع ہونے کا امکان: فریقین دوحہ اکٹھا ہونا شروع، طالبان کی مذاکراتی ٹیم میں اہم تبدیلی
طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ نے بین الافغان مذاکرات کے لیے شیخ عبدالحکیم کو کلیدی مذاکرات کار مقرر کیا ہے۔ شیخ عبدالحکیم طالبان کے سابق قاضی القضاء رہ چکے ہیں اور قندھار کے رہائشی ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ہفتے کی شب پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عبدالحکیم اشرف غنی کی انتظامیہ کے ساتھ امن مذاکرات میں گروپ کی 21 رکنی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ جبکہ شیر محمد عباس ستانکزئی مذاکرات میں ان کے نائب ہوں گے۔ مذاکرات آئندہ چند روز میں دوحہ میں شروع ہونے کی امید ہے۔ جس میں طالبان کی ٹیم کو مکمل اختیارات دیے گئے ہیں، اور کمیٹی موقع پر ہی فیصلے کرنے کی مجاذ ہو گی۔
دوسری طرف طالبان نے اپنی ترجمانی کے لیے سہیل شاہین، جو کہ عرصہ دراز سے جماعت کی ترجمانی کر رہے تھے کی جگہ محمد نعیم وردک کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔
عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیخ عبدالحکیم کی تقرری ...