Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

بین الافغان مذاکرات جلد شروع ہونے کا امکان: فریقین دوحہ اکٹھا ہونا شروع، طالبان کی مذاکراتی ٹیم میں اہم تبدیلی

طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ نے بین الافغان مذاکرات کے لیے شیخ عبدالحکیم کو کلیدی مذاکرات کار مقرر کیا ہے۔ شیخ عبدالحکیم طالبان کے سابق قاضی القضاء رہ چکے ہیں اور قندھار کے رہائشی ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ہفتے کی شب پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عبدالحکیم اشرف غنی کی انتظامیہ کے ساتھ امن مذاکرات میں گروپ کی 21 رکنی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ جبکہ شیر محمد عباس ستانکزئی مذاکرات میں ان کے نائب ہوں گے۔ مذاکرات آئندہ چند روز میں دوحہ میں شروع ہونے کی امید ہے۔ جس میں طالبان کی ٹیم کو مکمل اختیارات دیے گئے ہیں، اور کمیٹی موقع پر ہی فیصلے کرنے کی مجاذ ہو گی۔

دوسری طرف طالبان نے اپنی ترجمانی کے لیے سہیل شاہین، جو کہ عرصہ دراز سے جماعت کی ترجمانی کر رہے تھے کی جگہ محمد نعیم وردک کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیخ عبدالحکیم کی تقرری انتہائی اہم ہے، اور ان کی تعیناتی سے طالبان کی مستقبل کی حکمت عملی کی عکاسی ہوتی ہے۔ شیخ عبدالحکیم کا شمار طالبان کے اہم دینی رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ ملا عمر کے سپاہی اور 90 کی دہائی میں طالبان کی حکومت کے وقت افغانستان کے چیف جسٹس بھی رہے ہیں۔ انکی سیاسی بصیرت اور علمی شخصیت ہمیشہ تحریک طالبان کی رہنما رہی ہے۔

طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے دیگر ارکان میں انکی مرکزی قیادت یعنی ’رہبری شوریٰ‘ کے 13 ارکان شامل ہیں جوصرف گروپ کے سربراہ کو جوابدہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طالبان ارکان پہلے ہی دوحہ پہنچ چکے ہیں جن میں ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں گذشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے والی چھ رکنی ٹیم بھی شامل ہے۔

ابتدائی طور پر 10 مارچ کو انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز ہونا تھا لیکن قیدیوں کے تبادلے میں تاخیر اور غنی انتظامیہ کی جانب سے دیگر حیلے بہانوں کی وجہ سے پیش آںے والی رکاوٹوں کے باعث تاحال مذاکرات شروع نہیں ہو سکے۔

اور تاحال آسٹریلیا اور فرانس کے اعتراض کے نام پر بھی اشرف غنی نے 6 قیدیوں کی رہائی کو روک رکھا ہے، جس پر طالبان نے کہا ہے کہ ان کے تمام مطلوبہ رہنماؤں کی رہائی اور دوحہ پہنچنے تک مذاکرات شروع نہیں کیے جائیں گے۔

جبکہ دوسری طرف ابتدائی اطلاعات کے مطابق اشرف غنی کی مذاکراتی ٹیم تکنیکی مسائل کے سبب ہفتہ کے روز کابل سے روانہ نہیں ہو سکی تھی، اور اب توقع ہے کہ یہ ٹیم آج، بروز اتوار قطر پہنچ جائے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد  بھی جمعہ کو دوحہ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ جس کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ اب بالآخر بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہو جائے گا۔ ہفتہ کے روز امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’افغان رہنماؤں کو امن کے لیے اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ افغان عوام تشدد میں کمی اور ایک ایسی سیاسی تصفیے کے لیے تیار ہیں جس سے جنگ کا خاتمہ ہوگا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

three − three =

Contact Us