طالبان ماضی کی نسبت زیادہ سنجیدہ اور ہوش مندی سے کام لے رہے ہیں، چین مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کیلئے اسلامی حکومت کیساتھ کام کرنے کو تیار ہے: ترجمان چینی وزارت خارجہ
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے واضح طور پر طالبان کے بارے میں ریاستی مؤقف بیان کرتے ہوئے امارات اسلامیہ افغانستان کے ساتھ کام کرنے کی حامی بھری ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ہووا چُنیینگ کا کہنا تھا کہ چین افغانستان کی قومی خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اپنے گزشتہ دور اقتدار کی نسبت اب زیادہ سنجیدگی، ہوش مندی، سمجھداری اور منطق سے کام لے رہے ہیں۔ چین اسلامی حکومت کے ساتھ مل کر افغانستان اور خطے کے مسائل پہ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
چینی ترجمان وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے ایک ہمہ گیر حکومت بنانے کی طرف قدم اٹھایا ہے، انہوں نے کسی قسم کے تعصب سے پاک پالیسیوں کا اعلان اور اس پر عمل کی عکاسی کی ہے، مختلف علاقوں میں مقامی آبادی کے مطابق لسانی عہدے دار تعینات کیے ہیں اور اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی دی ہے، خواتین کے لیے ب...