بچوں سے مزدوری کے مدعے پر افریقی سماجی کارکن کی اہم تحریر: عالمی ادارے مغربی تہذیبی تعصب سے نکل کر معاملے کو سمجھیں
بچوں کے کام اور مزدوری کرنے کے خلاف مغربی معاشرے میں ایک لمبے عرصے تک مہم چلتی رہی ہے، اور اس کے نتیجے میں عالمی اداروں کی مدد سے پوری دنیا خصوصآً ایشیا اور افریقہ کے غریب ممالک کی حکومتوں سے معاملے پر خصوصی قانون سازی کروائی جاتی رہی ہے۔ تاہم برطانوی نشریاتی ادارے گارڈین میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے شائع ہونے والے ایک مقالے میں بیانیہ اختیار کیا گیا ہے کہ قدرتی صلاحیت اور گھر کو چلانے کے لیے بچوں کا کام/مزدوری کرنا اتنا بھی غلط نہیں ہے، جتنا اسے سمجھا جاتا ہے، اور عالمی اداروں کو اس معاملے کو مغربی تہذیبی تعصب سے نکل کر دیکھنے کی ضرورت ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی طرف سے شائع ہونے والی تحریر بچوں کے حقوق کی ماہر اور عالمی تنظیم سے منسلک ایک خاتون نے لکھی ہے۔ جنوب مشرقی افریقی ملک سے تعلق رکھنے والی سماجی محقق کا کہنا ہے کہ بچپن میں وہ اپنے گھر پر سخت محنت کرتی تھیں، وہ گھر کے لیے د...