
عالمی امن کے لیے چین اور روس کا تعاون ناگزیر ہے: صدر پوتن کا چینی سفیر سے ملاقات پر اظہار
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے چین کے ساتھ باہمی تعلقات میں مزید بہتری کے لیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سیاست کے لیے یہ ناگزیر ہیں۔ ماسکو میں چینی سفیر سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعلقات بالکل درست نہج پر ہیں، اور سب ان کی امیدوں اور منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے، دونوں ممالک اس پر مطمئن اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے پر امید ہیں۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ تین دہائیاں قبل دنیا میں طاقت کا توازن بگڑنے کے باعث عالمی امن خطرے میں پڑ گیا تھا، اور صورتحال گزرتے وقت کے ساتھ بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ ایسے میں چین اور روس کا تعاون ناگزیر ہے، اور اس میں پہلے سے بھی زیادہ بڑھوتری کی ضرورت ہے۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ عالمی امن کو یقینی اور مستحکم بنانے کے لیے دونوں ہمسایہ ممالک کو ساتھ لازم و ملزوم ہے۔
ملاقات میں صدر پوتن نے تجویز رکھی کہ دونوں ممالک بین الاقوامی فورموں پر بھی ایک ...