جامعہ عبدالولی خان ٹائمز عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پہلی جامعہ قرار، جامعہ قائداعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
دو ستمبر کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کے 93 ممالک کی 1527 یونیورسٹیوں کی درجہ بندی جاری کی، جس کے مطابق لندن کی جامعہ آکسفورڈ عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان کی جامعہ عبد الولی خان نے جامعہ قائداعظم سمیت تمام پاکستانی جامعات کو ملکی سطح پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کرنے والی معروف ویب سائٹ ’ٹائمز ہائر ایجوکیشن‘ نے عبدالولی خان یونیورسٹی کو پاکستان کی بہترین جامعہ قرار دیا ہے، یہی نہیں بلکہ مردان میں واقع اس یونیورسٹی نے دنیا بھر میں بھی 510ویں پوزیشن بھی حاصل کی ہے۔
تازہ ترین رینکنگ میں قائداعظم یوینورسٹی اسلام آباد نے ملک کی دوسری اور نسٹ یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ستمبر میں ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کے 93 ممالک کی 1527 یونیورسٹیوں کی درجہ بندی جاری کی تھی جس میں لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل ...