
عراق: نیٹو افواج کے زیر استعمال ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ، کوئی جانی نقصان نہ ہونے کا دعویٰ
مغربی عراق میں عین الاسد ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ ہوائی اڈہ نیٹو فوج کے زیر استعمال ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اڈے کو نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں بھی نیٹو افواج کے قیام والے اس ہوائی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا تھا۔ لیکن تب بھی امریکی افواج نے کسی جانی نقصان نہ ہونے کا بیان جاری کیا گیا تھا۔
امریکی زیرقیادت اتحاد کے ترجمان کرنل وین ماروٹو نے ایک بیان میں کہا کہ اس اڈے پر ہفتے کی صبح بغیر پائلٹ ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا، جس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے تاہم فوجی مرکز کونقصان پہنچا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ میں حملے سے متعلق متضاد خبریں آرہی ہیں۔ کردستان 24 کے مطابق حکام کو بتایا گیا کہ بارود سے بھرے دو ڈرون اڈے پر حملہ آور ہوئے، جن میں سے ایک کو مبینہ طور پر فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا، جبکہ دوسرا ڈرو...