Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

عراق: نیٹو افواج کے زیر استعمال ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ، کوئی جانی نقصان نہ ہونے کا دعویٰ

مغربی عراق میں عین الاسد ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ ہوائی اڈہ نیٹو فوج کے زیر استعمال ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اڈے کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں بھی نیٹو افواج کے قیام والے اس ہوائی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا تھا۔ لیکن تب بھی امریکی افواج نے کسی جانی نقصان نہ ہونے کا بیان جاری کیا گیا تھا۔

امریکی زیرقیادت اتحاد کے ترجمان کرنل وین ماروٹو نے ایک بیان میں کہا کہ اس اڈے پر ہفتے کی صبح بغیر پائلٹ ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا، جس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے تاہم فوجی مرکز کونقصان پہنچا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ میں حملے سے متعلق متضاد خبریں آرہی ہیں۔ کردستان 24 کے مطابق حکام کو بتایا گیا کہ بارود سے بھرے دو ڈرون اڈے پر حملہ آور ہوئے، جن میں سے ایک کو مبینہ طور پر فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا، جبکہ دوسرا ڈرون حملہ کرنے میں کامیاب رہا۔

دیگر غیر مصدقہ اطلاعات میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ دفاعی نظام کی ناکامی کے نتیجے میں ہوائی اڈے کو راکٹوں نے نشانہ بنایا۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ جنوری 2020 میں ایران نے بھی قاسم سلیمانی کے قتل پر اسی ہوائی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔

گزشتہ کچھ عرصے میں ہوائی اڈے کے اردگرد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 2 مئی کو کم از کم دو راکٹ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب بھی گرائے گئے تاہم اس حملے کے نتیجے میں بھی کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ ایسا ہی واقعہ اپریل کے آخر میں ہوائی اڈے پر بھی پیش آیا تھا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

four × four =

Contact Us