افغانستان میں امریکی فوج کی جانب سے تشدد کی تربیت کے لیے بلوچی قیدی کو استعمال کرنے کا انکشاف
افغانستان میں امریکی جاسوس ادارے سی آئی اے کی جانب سے قیدیوں پر مظالم کے نئے تجربات اور فوجیوں کو تشدد کی تربیت دینے جنگی قیدیوں پر مشق کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سامنے آنے والے دستاویزات کے مطابق اس دوران کچھ قیدیوں کا دماغ بھی ضائع ہو گیا۔
سن 2008 کی ایک رپورٹ کے مطابق عمار بلوچی نامی ایک 44 سالہ قیدی کو فوجیوں کی تربیت کے لیے استعمال کیا گیا۔ والنگ نامی تشدد کی تکنیک کی تربیت پاکستانی کمپیوٹر انجینئر قیدی پر کی گئی، جس پر مسلسل 2 گھنٹے تک تشدد کیا گیا۔ اعلیٰ افسر نے مراسلے میں لکھا کہ تشدد کی تربیت کو اس لیے 2 گھنٹے تک دوہرایا گیا تاکہ تربیت کی توثیق ہو سکے۔
والنگ نامی بدنام زمانہ تکنیک میں کم ترین تشدد کے تحت انسان کو تیزی سے اپنی طرف کھینچا جاتا اور پھر ایک دم جھٹکے سے پیچھے دیوار سے ٹکرا دیا جاتا ہے۔
سامنے آنے والے مراسلے کے مطابق امریکی فوجیوں کو افغانستان میں تشدد کی مشق پ...