
غزہ میں بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے زیر استعمال عمارت پر بمباری: اے پی، الجزیرہ سمیت دنیا بھر سے مذمت، تحقیقات کا مطالبہ
غزہ میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مراکز پر صیہونی جنگی طیاروں کے حملے کی تمام دنیا خصوصاً میڈیا کی طرف سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ غزہ میں میڈیا دفاتر کی عمارت پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے الجزیرہ اور ایسوسی ایٹ پریس نے اپنے بیانات میں کہا کہ حملہ عملے کے لیے جان لیوا ہو سکتا تھا، صحافیوں کو وقت رہتے ملنے والی اطلاع کے باعث وہ عمارت چھوڑنے میں کامیاب رہے اور انکی جان بچ گئی۔
https://www.youtube.com/watch?v=DWLYu-UobVg
ذرائع ابلاغ کے اداروں کا کہنا ہے کہ قابض صیہونی انتظامیہ کو بخوبی پتہ تھا کہ عمارت میں ذرائع ابلاگ کے دفاتر اور صحافی ہیں، اور یہاں سے کوئی عسکری کارروائی نہیں ہو رہی لیکن طاقت کے نشے میں چور انتظامیہ نے بمباری سے دریغ نہ کیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے اداروں نے امریکی محکمہ خارجہ اور اقوام متحدہ سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور اس کے مقاصد اور اثرات کو سامنے لان...