Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

غزہ میں بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے زیر استعمال عمارت پر بمباری: اے پی، الجزیرہ سمیت دنیا بھر سے مذمت، تحقیقات کا مطالبہ

غزہ میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مراکز پر صیہونی جنگی طیاروں کے حملے کی تمام دنیا خصوصاً میڈیا کی طرف سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ غزہ میں میڈیا دفاتر کی عمارت پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے الجزیرہ اور ایسوسی ایٹ پریس نے اپنے بیانات میں کہا کہ حملہ عملے کے لیے جان لیوا ہو سکتا تھا، صحافیوں کو وقت رہتے ملنے والی اطلاع کے باعث وہ عمارت چھوڑنے میں کامیاب رہے اور انکی جان بچ گئی۔

ذرائع ابلاغ کے اداروں کا کہنا ہے کہ قابض صیہونی انتظامیہ کو بخوبی پتہ تھا کہ عمارت میں ذرائع ابلاگ کے دفاتر اور صحافی ہیں، اور یہاں سے کوئی عسکری کارروائی نہیں ہو رہی لیکن طاقت کے نشے میں چور انتظامیہ نے بمباری سے دریغ نہ کیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے اداروں نے امریکی محکمہ خارجہ اور اقوام متحدہ سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور اس کے مقاصد اور اثرات کو سامنے لانے پر زور دیا ہے۔

قطری خبررساں ادارے الجزیرہ نے صیہونی انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ میڈیا کو غزہ میں ہونے والے قتل عام کی نشر و اشاعت کرنے پر،خاموش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ الجزیرہ بیت المقدس کے نمائندہ ولید العمری نے بمباری کے بعد انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ میں صیہونی مسلح جتھوں کے ذریعے ہونے والے کئی جرائم میں سے یہ محض ایک جرم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے سچائی کو چھپانا ناممکن ہے۔

صیہونی مسلح جتھوں نے حملے پر مذمت سے بچنے کے لئے یہ بھونڈا الزام لگایا ہے کہ حماس امریکہ سمیت عالمی نشریاتی اداروں کے زیر استعمال اس عمارت کو حساس معومات اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کررہی تھی۔

https://twitter.com/LinahAlsaafin/status/1393536323940716549?s=20

حملے کے بعد الجزیرہ کی ایک خاتون صحافی نے براہ راست نشریات میں کہا کہ اس چینل کو خاموش نہیں کیا جاسکتا۔ الجزیرہ کو خاموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

thirteen − two =

Contact Us