
فرانس میں نئے جنسی قانون کی منظوری: 15 سال سے چھوٹے بچوں کے ساتھ جنسی تعلق پر 20 سال سزا ہو گی
فرانسیسی پارلیمنٹ نے 15 سال سے چھوٹے بچوں کے ساتھ جنسی تعلق پر 20 سال قید کی سزا کی منظوری دے دی ہے، نئے جنسی قانون میں 18 سال تک کے محرم رشتوں سے جنسی تعلق کو زیادتی سمجھا جانے اور برابر سزا کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ نیا قانون رواں سال سامنے آنے والے کچھ جنسی زیادتی کے واقعات کے بعد بنایا گیا ہے جس کے بعد سماجی میڈیا پر صارفین کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔
قانون کی منظوری پر پارلیمنٹ نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی قانون ہے، اس کے ہمارے بچوں اور معاشرے پر اچھے اثرات پڑیں گے، قانون نے واضح کر دیا ہے کہ بچے جنسی تسکین کے لیے نہیں ہیں۔
قانون میں بچوں کو استعمال کرتے ہوئے جنسی فلمیں بنانے پر بھی بحث کی ہے اور ایسا کرنے والے کو اضافی 10 سال سزا اور پونے تین کروڑ روپے کا جرمانہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فرانس میں بچوں سے جنسی تعلق پر کوئی...